دسمبر کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ششماہی تجارتی خسارہ 9 ارب ڈالر تک محدود

جولائی تا دسمبرخسارہ 8.75 فیصدکم، برآمدات5 فیصد اضافے سے12.6 ارب اور درآمدات 1 فیصد گھٹ کر 21.6 ارب ہوگئیں


Kamran Aziz January 16, 2014
جولائی تادسمبرخسارہ8.75 فیصدکم، برآمدات5فیصداضافے سے12.6ارب اور درآمدات 1فیصد گھٹ کر21.6ارب ہوگئیں. فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستانی برآمدات میں اضافے اور درآمدات میں کمی کے باعث دسمبر میں تجارتی خسارہ 30 فیصد گھٹ گیا جبکہ پہلی ششماہی میں برآمدات کی مالیت ساڑھے12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے اور جی ایس پی پلس کی وجہ سے رواں مالی سال کے اختتام برآمدات26 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے، جولائی سے دسمبر 2013 تک پاکستانی تجارتی خسارہ 9ارب3کروڑ20 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 9ارب89کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا تھا، اس طرح پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ سال بہ سال 8.75 فیصد کم رہا، اس دوران برآمدات 5.11 فیصد کے اضافے سے 12ارب63کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور درآمدات 1.14 فیصد گھٹ کر21 ارب 67 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہیں۔

 photo 7_zps37289c31.jpg

دوسری طرف پاکستان کو دسمبر 2013 کے تجارتی خسارے میں اگرچہ 1ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا تاہم یہ دسمبر 2012 میں 1 ارب 84کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے خسارے سے 30.37 فیصد کم رہا، گزشتہ ماہ برآمدات 26.11 فیصد کے زبردست اضافے سے 2 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2013 میں برآمدات1 ارب 80 کروڑ40 لاکھ ڈالر رہی تھیں، اس دوران درآمدات 2.47 فیصد گھٹ کر 3 ارب 56 کروڑ10لاکھ ڈالر رہ گئیں، سالانہ بنیادوں پر دیکھاجائے تو دسمبر 2013 میں تجارتی خسارہ 24.49 فیصد اور درآمدات 3.02 فیصد کم رہیں جبکہ برآمدات میں 15.54 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2012 میں برآمدات 1 ارب 96 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، درآمدات 3 ارب 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 1 ارب 70کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں