ملکی تاریخ میں مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر کوئی فلم ریلیز نہ ہوسکی

اسٹیج ڈرامہ پیش نہ کئے جانے کے سبب تھیٹرز بھی ویران


Mian Asghar Saleemi May 15, 2021
مولا جٹ سمیت 2 درجن سے زائد تیار نئی فلمیں سینما گھروں کی زینت نہ بن سکیں فوٹو: فائل

پاکستان کی تاریخ میں مسلسل دوسری بار بھی عیدالفطر پر کوئی فلم ریلیز نہ ہو سکی جب کہ کوئی اسٹیج ڈرامہ پیش نہ کئے جانے کے سبب تھیٹرز بھی ویران رہے۔

عید الفطر کا تہوار ہمیشہ سے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیے بہت اہم رہا ہے، اس موقع پر ریلیز کے لیے پیش کی جانے والی فلموں کا بزنس کھڑکی توڑ ہوا کرتا ہے، پاکستان بننے کے بعد سے فلم بینی کا سلسلہ نہ صرف تسلسل کے ساتھ جاری رہا بلکہ ملک میں مشکل ترین حالات میں بھی شائقین سینما گھروں میں جا کر فلموں سے لطف اندوز ہوتے رہے، لیکن اس بار ایسا کچھ نہ ہوا اور کورونا وائرس نے فلمی دنیا کی رونق اور رنگینی کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

ملکی تاریخ میں دوسری با عیدالفطر پر نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہوسکی اور نہ کوئی تھیٹر شو ہوسکا۔ اس صورتحال میں فنکاروں کی بڑی تعداد شدید متاثر ہوئی اور تھیٹر سے وابستہ فنکاروں، تکنیک کاروں نے جہاں حکومت سے اپیل کی وہیں احتجاج بھی کیا تھا لیکن کسی نے ایک نہ سنی اور سینما گھروں کے ساتھ تھیٹر کھولنے کی اجازت نہ دی جاسکی ۔پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پرمسلسل دوسری بار سینما گھر نہ کھلنے سے فنکار برادری کے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

پنجاب آرٹسٹ تھیٹرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثناءاللہ کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے عید کے موقع پر سینکڑوں سے زائد فنکاروں میں راشن تقسیم کر کے ہمارے دل جیت لئے ہیں، امید ہے کہ حکومت بہت جلد تھیٹرز کھولنے کی اجازت بھی دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں