افتخارچوہدری کوسیکیورٹی مل گئی اہم سیاستدان بدستورخطرے میں

رحمن ملک سے اسکواڈ واپس لیاگیا،شیخ رشید،شیرپائوکی سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر


Iftikhar Chohadary January 16, 2014
رحمن ملک سے اسکواڈ واپس لیاگیا،شیخ رشید،شیرپائوکی سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر. فوٹو: فائل

وزارت داخلہ نے شدیدسیکیورٹی خدشات کے باوجودسابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمن ملک سے سیکیورٹی اسکواڈواپس لے لیے جبکہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری جنھیں مبینہ طور پرکبھی کوئی دھمکی نہیں ملی۔

کے باوجودعدالتی حکم پربلٹ پروف گاڑی اور غیرمعمولی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے5 سالہ دورحکومت میں اسوقت کے وزیر داخلہ سینیٹررحمن ملک دہشت گردی سے متعلق سابقہ حکومت کی کارکردگی اور پالیسیوں پر ہمیشہ فرنٹ پرآکربھرپوراظہارخیال کرتے رہے۔



انکے دورمیں وفاقی پولیس نے دہشتگردی کے اسلام آبادمیں ہونیوالے واقعات میں300سے زائدافرادکو گرفتار بھی کیا۔ یہ اوربات ہے کہ ان میں سے کسی پربھی وفاقی پولیس اورایف آئی اے کا اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ انسداد دہشتگردی عدالتوں میں دہشت گردی الزامات ثابت کرانے اورانھیں سزائیں دلوانے میںکامیاب نہ ہوپائے بلکہ متعددکمزورتفتیش اورشہادتوں کی بنیاد پر رہابھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں