سیکیورٹی ادارے ملک بچانے کیلیے جہاد کررہے ہیں نثار

اسلام آباد محفوظ شہر بنایا جائیگا،کچی آبادیاں خطرناک ہیں،پولیس افسران کا خطاب


وزیر داخلہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، پولیس چیف کوسراہا : ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ ملک اس وقت دہشتگردی کی وجہ سے حالت جنگ میں ہے، مسلح افواج، پولیس پاکستان کے تحفظ کی جنگ لڑ رہی ہیں اور وہ ملک بچانے کے لیے جہادکررہے ہیں،وفاقی دارالحکومت کومحفوظ شہربنایاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے بدھ کی شام اعلی کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے وفاقی پولیس کے افسران اور اہلکاروںسے خطاب ،اورمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ اسلام آبادکے نواحی علاقے بہارہ کہو میں حقانی نیٹ ورکے رہنمانصیرالدین حقانی کاجس انداز میںقتل ہوا وہ تشویش کاباعث ہے،وفاقی دارالحکومت کی کچی آبادیاں خطرناک ہیں،ان میںمقیم 98 ہزارلوگوںکی رجسٹریشن کی گئی ہے، اسلام آبادکومحفوظ سٹی بنایاجائے گا۔آئی جی نے وزیرداخلہ کوبتایاکہ پولیس نے بھرپورکوششیںکرکے اسلام آبادکے سیکٹرجی الیون سے 6اغواء کاروں کوگرفتارکرکے مغویوں کو بازیاب کرایا، ملزمان نے 4کروڑ روپے کاتاوان طلب کیاتھا۔

 photo 11_zps50f03c4f.jpg

وزیرداخلہ نثار علی خان اسلام آبادپولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ وزیرداخلہ پولیس کی ستائش توکرتے ہیںلیکن پولیس ان کی توقعات پرپورانہیںاتر پا رہی ہے۔وزیرداخلہ نے بدھ کوآئی جی اسلام آبادکی طرف سے دی گئی بریفنگ کے دوران جہاںپولیس کی طرف سے اغواء برائے تاوان کی کاروائیوںمیںمغویوںکی رہائی پرسراہا۔

ذرائع کے مطابق وہیںوزیرداخلہ نے پولیس کی طرف سے سکیورٹی ڈیوٹی پر عدم اعتمادکا اظہارکیا اورآئی جی پولیس سکندرحیات کی شدیدسرزنش کی اورکہاجب انہوںنے آئی جی کوتمام خودمختاری اورمیرٹ پرکام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے توپھرکیوںپولیس اپنی کاردگی کوموثئربنانے میںناکام ہے۔ وزیرداخلہ نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاپولیس اہلکارناکوںپرسستی دکھاتے ہیں۔ شہرکی سیکیورٹی کے لیے کیمرے لگائے جانے چاہیے۔ انہوںنے واضح طورپرکہہ دیاہے ڈیوٹی سے فراراوررشوت کی گنجائش نہیںہے۔ وزیرداخلہ تمام بریفنگ کے دوران خاموشی سے آئی جی کوسنتے رہے اوربعدمیںانھوںنے سوال کیاکہ جب باہرسے گروپس آکرکارروائیاںکررہے ہیںتوپھرپولیس کیاکررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں