كوہلو كے دورافتادہ علاقوں میں 5 مزید كورونا ویكسی نیشن سینٹرز كا قیام

محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا ہے، ضلعی ناظم صحت


APP May 16, 2021
محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا ہے، ضلعی ناظم صحت ۔ فوٹو : فائل

محكمہ صحت حكومت بلوچستان نے كوہلومیں كورونا وائرس سے بچاؤ كے لئے حفاظتی ٹیكوں كے سینٹرز میں اضافہ كر كے40 سال سے زائد كے عمر كے افراد كو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ویكسینیشن كا حدف دیا ہے۔

ضلعی ناظم صحت ڈاكٹر شیر زمان مری كے مطابق كوہلو كے دورافتادہ علاقوں میں محكمہ صحت كی جانب سے 5 مزید سینٹرز كا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس سے قبل پورے ضلع میں ایک ہی سینٹر قائم تھا جس میں 500 سے زائد افراد كی ویكسی نیشن عمل میں لائی گئی تھی، محكمہ صحت كی جانب سے دوسرے مرحلے میں 700 افراد كو ویكسین لگوانے كا ہدف دیا گیا جس میں دورافتادہ علاقوں كے لوگوں كو مستفید ہونے كے لیے مزید سینٹرز قائم كیے گئے جس سے مقامی لوگوں كو ویكسین لگوانے میں مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

ضلعی ناظم صحت كے مطابق اب تک ضلع كے 1345 مشتبہ افراد كے سیمپل لیے گئے جس میں 71 افراد میں كورونا كے وائرس مثبت پائے گئے جنہیں گھروں میں آئسولیٹ كیا گیا اورتمام افراد صحت یاب ہوگئے۔

محكمہ صحت كی جانب سے لوگوں كو گھروں میں رہنے، رش اور تفریحی مقامات پر جانے سے گریز كرنے، ماسک پہننے اور ایس او پیز پر مكمل عملدرآمد كرنے كی ہدایت كی گئی تھی۔ دوسری جانب عید كے موقع پر ضلعی انتظامیہ كی جانب سے تفریحی اور سیاحتی مقامات پر مكمل پابندی عائد كی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں