پی ایس ایل کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی

کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔


Zubair Nazeer Khan May 18, 2021
کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔

پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، یواے ای حکومت کی جانب سے تحریری اجازت کے منتظر پی سی بی نے مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی یواے ای روانگی ہوگی، وہاں بائیو سیکور ببل میں پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں گے، یکم جون سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 مقامات پر قرنطینہ اور دیگر لاجسٹک مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو فیملی کا کوئی فرد ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دے جائے گی،کراچی میں ایونٹ کے التوا سے قبل فیملیز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریاں سامنے آئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں