نیپرا نے سندھ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

اتھارٹی نے کراچی ،سکھر، حیدر آباد کے دفاتر سے رپورٹس طلب کر لیں


Zaigham Naqvi May 18, 2021
اتھارٹی نے کراچی ،سکھر، حیدر آباد کے دفاتر سے رپورٹس طلب کر لیں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سندھ میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔

اتھارٹی نے کراچی ،سکھر، حیدر آباد کے دفاتر سے رپورٹس طلب کر لیں۔ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے نیپرا کے کراچی ، سکھر اور حیدرآباد دفاتر کو فیلڈ میں جا کر لوڈ شیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

حکام نے تمام دفاتر کو آج شام تک لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے رپورٹس جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔ نیپرا ترجمان کا کہنا ہے کہ اتھارٹی ان دفاتر کی رپورٹس کی روشنی میں مزید ایکشن لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں