عالمی ذیابیطس فیڈریشن کا پاکستان میں بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش

عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے صدرنے حکومت پاکستان کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کردیا


شبیر حسین May 21, 2021
عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے صدرنے حکومت پاکستان کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کردیا

عالمی ذیابیطس فیڈریشن نے پاکستان میں ذیابطیس کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کیا ہے۔

عالمی ذیابیطس فیڈریشن کے صدرنے اس ضمن میں حکومت پاکستان کے نام باضابطہ مراسلہ جاری کردیا، جس میں ذیابیطس کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے، آئندہ بجٹ میں میٹھے مشروبات پرٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کا کل تخمینہ1 کروڑ 94لاکھ لگایا گیا ہے۔ تاہم حقیقت میں اصل تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔ مراسلے میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اب مزید لوگوں کو بھی ذیابیطس ہونے کا خطرہ ہے۔

مراسلے میں حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی ہے کہ پاکستان ذیابیطس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، حکومت آئندہ بجٹ میں ذیابیطس کا سبب بننے والی اشیاء پر ٹیکس بڑھائے اور خاص طور پر شوگر و میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں