ریلوے کو ایک کھرب 19 ارب خسارہ ادارے 10 ارب کے نادہندہ

سندھ حکومت کراچی نہیں سنبھال سکتی تو وفاقی شہر قرار دے دے، حکومتی ارکان


وقاص احمد May 22, 2021
ایچ ای سی کے2 ترمیمی آرڈیننس، صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں پیش۔ فوٹو: فائل

لاہور: موجودہ دور حکومت میں ریلوے کو 1کھرب19ارب کاریکارڈ خسارہ ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت ریلوے نے بتایا 2018-19 ء میں ریلوے کو 32 ارب 76 کروڑ، 2019-20ء میں 50 ارب 15کروڑ اور رواں مالی سال میں 36 ارب 28 کروڑ نقصان ہوا۔

دو برسوں میں ٹرینوں کی تعداد 120سے کم ہو کر 84 رہ گئی، کورونا وباکے باعث نقصان بڑھا، جس پر36 ٹرینیں بند کر دی گئیں تاہم بہتر تجارتی فوائد کیلیے 15 مسافر ٹرینیں ٹھیکوں پر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ وزارت نے مزید بتایا وفاقی ادارے 1ارب 17 کروڑ 21 لاکھ ، صوبائی محکمے 2ارب 44 کروڑ42 لاکھ روپے اور نجی ادارے 6 ارب 27 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

این ایچ اے 5 کروڑ 54 لاکھ ،پاکستان پوسٹ 3کروڑ75لاکھ، پوسٹ ماسٹر جنرل 6 کروڑ 48 لاکھ، اسٹیٹ بینک 3 کروڑ82 لاکھ ، صوبائی خوراک کے محکمے 75 کروڑ 91 لاکھ، صوبائی ہائی ویز 1 ارب 49 کروڑ ،پی ایس او 2 ارب، نجی شرکت سے چلنے والے ٹرینوں کے ذمہ 2 ارب 45کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں