سرکاری مال ہڑپ کرنیوالوں کا احتساب کیا جائیگا ذوالفقار مرزا

ہیرا پھیری کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا، بدین کے دورے میں گفتگو


Express News Desk January 18, 2014
عوام کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنیوالوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا ۔فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل، مارکیٹ کمیٹی میں بے قاعدگیوں، بدعنوانیوں اور سرکاری قیمتی پلاٹوں پر قبضہ اور شریف شہریوں اور زمینداروں کی زمینوں کے کھاتوں اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری اور جعل سازی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

عوام کے کروڑوں روپے ہڑپ کرنیوالوں کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا۔ دورہ بدین کے موقع پر شہریوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوٹ مار میں ملوث سابق یونین کونسل کے ناظم ڈاکٹر عزیز میمن نے نہ صرف ان کے بلکہ بدین کے عوام کے اعتماد پر ڈاکہ ڈالا اور کروڑوں روپے ہڑپ کر گیا۔



عوام کی مدد سے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا۔ اور سرکاری پلاٹوں اور جعل سازی سے قبضے میں لی گئی زمینوں سے قبضے بھی ختم کرائے جائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں