نوجوانوں کوقریب لانے کیلیے ثقافتی سرگرمیاں ضروری ہیں جوہی چاولہ

ایسا پلیٹ فارم ترتیب دیا جائے جس سے بچے ایک دوسرے کے کلچر سے واقف ہوسکیں


Umair Ali Anjum January 18, 2014
دہلی: اداکارہ جوہی چاولہ اور دیگر پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی فلم اسٹارجوہی چاولہ نے کہاہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے نوجوانوں کوقریب لانے کے لیے ہمیں ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کرنا ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے دہلی کے مقامی ہوٹل میں پاکستانی این جی اوکیپ اورہندوستانی این جی او روٹس ٹو روٹس کے زیراہتمام منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انکاکہنا تھاکہ جب بھی ہندوپاک کی عوام کوملانے کی بات کی ہے تواس کاآغازعوامی سطح پرہواہے جب کہ میں سمجھتی ہوں کہ دونوں ممالک کی سرکارکوچاہیے کہ ایسے پلیٹ فارم ترتیب دیں کہ جس کے ذریعے ہم اپنے بچوں کوایک دوسرے کے کلچر، مذہب، کھانوں اوررہن سہن سے آگاہ کرسکیں۔

 photo 3_zpsc04bde6e.jpg

انکا کہنا تھا کہ پاکستان سے جو مہمان انڈیاآئے ہیں میں انھیں خوش آمدیدکہتی ہوں اوران کے جذبے کوسرہاتے ہوئے فقط یہ کہنا چاہتی ہوں کہ عظیم ہوتے ہیں وہ لوگ جودلوں کوملانے کام کرتے ہیں اس موقع پرسلمان بشیر،کپیل سبل، راکیش پتا سمیت طلبہ وطالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں