امریکا اپنے ’قیمتی دوست‘ سے محروم ہوسکتا ہے ترک صدر کا انتباہ

برسلز میں 14 جون کو نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی اور ترک صدور کی اوّلین ملاقات بھی متوقع ہے


ویب ڈیسک June 02, 2021
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے تازہ انٹرویو میں نئے امریکی صدر جو بائیڈن پر کڑی تنقید کی ہے۔ (فوٹو: فائل)

QUETTA/ PESHAWAR/ ISLAMABAD/ لاہور/ KARACHI: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گا تو اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل 'ٹی آر ٹی' کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی کی سلطنتِ عثمانیہ پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔

اردووان نے اس الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور بائیڈن کو خبردار کیا کہ ترکی سے تعلقات مزید خراب کرنے کا نتیجہ ایک قیمتی دوست سے محرومی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 14 جون کو نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی اوّلین ملاقات بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں