بلوچستان نئے گورنر کے نام پر ایک ماہ بعد بھی اتفاق نہ ہوسکا

ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات نہیں کر سکی۔


ثاقب ورک June 03, 2021
ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات نہیں کر سکی۔ فوٹو: فائل

نئے گورنر بلوچستان کے نام پر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں اختلافات برقرار ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ بلوچستان میں بھی نئے گورنر کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، وزیراعظم کے خط کے باوجود نہ تو موجودہ گورنر نے استعفی دیا اورنہ حکومت نیا گورنر بلوچستان تعینات کر سکی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف صوبے میں اپنی پارٹی کا گورنر لانا چاہتی ہے لیکن پی ٹی آئی کے ظہور آغا کے نام پر اختلافات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں