5 سال پرانی گاڑیوں کی امپورٹ ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

امپورٹ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور امپورٹ مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں رعایت کی تجاویز ہے۔


Bilal Ghori June 04, 2021
امپورٹ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور امپورٹ مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں رعایت کی تجاویز ہے۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر آئندہ بجٹ میں 5 سال تک پرانی گاڑیاں امپورٹ کرنے کیلیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائے گی۔

نئی ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائے جانے کے بعد پرانی موٹر کاریں اور جیپیں اب 3 سال پرانی کی بجائے5 سال پرانی تک امپورٹ کی جا سکے گی جبکہ امپورٹ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے اور امپورٹ مشینری پر کسٹم ڈیوٹی کی مد میں رعایت کی تجاویز ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر حکام آئندہ بجٹ میں پرانی موٹرکاروں اور جیپ پر ایمنسٹی اسکیم متعارف کروائے گی جبکہ موجودہ کسٹم قوانین کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت موٹر کاریں اور جیپ وغیرہ 3 سال پرانی تک امپورٹ کی جاسکتی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں