مردم شماری پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلیے صدر کو خط

خط چیئرمین سینیٹ نے لکھا،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء منظور


شبیر حسین June 04, 2021
خط چیئرمین سینیٹ نے لکھا،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء منظور ۔ فوٹو: فائل

چیئرمین سینیٹ نے مردم شماری پر اعتراض کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کے مراسلے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کیلیے صدر مملکت کوخط لکھ دیا۔

سینیٹ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ء منظور جبکہ امیگریشن آرڈیننس میں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ اجلاس میں نکتہ اعتراض پر رضا ربانی نے بتایاوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزاعظم، چیئرمین سینیٹ و اسپیکر کو خط لکھا،جس میں شکایت کی گئی کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کو کم ظاہر کیا گیا،یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لے جایا جائے۔

کابینہ ڈویژن نے بتایا نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں،نجی شعبے نے 30 لاکھ گھر بنانے کی 180 سے زائد تجاویز جمع کرائی ہیں۔

وزارت ہوا بازی نے بتایا پائلٹوں سے متعلق بیان دینے پرگزشتہ 6 ماہ میں پروازیں متاثر ہونے سے پی آئی اے کو 7.9 ارب کا نقصان ہوا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ابتک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کئے۔

وزیر مملکت علی محمد خان اور ثانیہ نشتر نے آگاہ کیا بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کا ارادہ نہیں، اسے بہتر اور کرپشن سے پاک بنایا ہے۔

شیری رحمان نے کہاپارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈینس کیوں لائے جارہے ہیں،یہ فیکٹری بند کریں۔اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں