کراچی میں ریسٹورنٹس کوآؤٹ ڈورڈائننگ کی اجازت دینے کے امکانات

رات گئے صوبائی وزیرسعید غنی سے صدرریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اطہرسلطان چاولہ اورزبیرموتی والا کی ملاقات ہوئی


Ehtisham Mufti June 05, 2021
ملاقات میں ریسٹورینٹس ایسوسی ایشن نے ملازمین کی ویکسینیشن کی یقین دہانی کرائی۔

KARACHI: سندھ حکومت نے کراچی میں جلد ہی آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کا عندیہ دیدیا۔

کراچی میں کورونا ایس او پیز سے متاثرہ ریسٹورنٹس کو کاروباری بحران سے نکالنے کے لیے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کو جلد ہی آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے صدر اطہر سلطان چاؤلہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب سندھ کے وزیر سعید غنی کے ساتھ بزنس مین گروپ کے چئیرمین زبیر موتی والا اور ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے درمیان مزاکرات میں یہ عندیہ دیاگیا ہے تاہم ریسٹورنٹس کے اندر ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی۔

ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سندھ کو اپنے تمام ملازمین کی ویکسینیشن کی یقین دہانی کراتے ہوئے حکومت سندھ جانب سے ریسٹورنٹس کی آؤٹ ڈائننگ کی جلد اجازت دینے پر تشکر کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں