ایکسپریس نیوز ہمارا سرمایہ ہےحق کی راہ پر چلنے والوں کو دہشت گرد ختم نہیں کر سکتے سیاسی رہنما

حق گوئی کاعلم بلندرکھنے والے بیباک صحافی قوم کے اصل ہیرو ہیں گاڑی پر فائرنگ اورکارکنوں کا قتل قابل مذمت ہے،پی پی،متحدہ


Nama Nigaran January 19, 2014
ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر فائرنگ کیخلاف پی ایف یو جے کی اپیل پر حیدرآباد کے صحافی مظاہرہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ نمری اور سید اعجاز شاہ بخاری نے ایکسپریس نیوز کی وین پر فائرنگ کی مذمت اور3کارکنان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ایکسپریس نیوز سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

سینیٹر عاجز دھامرہ اور سپاف کے صدر سہراب مری نے بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ایکسپریس نیوز ہمارا سرمایہ ہے، حق و سچ کی راہ پر چلنے والوں کو دہشتگرد کبھی ختم نہیں کر سکتے۔ علاوہ ازیں متحدہ میرپورخاص زون اور حق پرست ایم پی اے نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کی وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی اور ڈاکٹر ظفر کمالی نے3کارکنوں کے قتل پر دلی افسوس کا اظہار کیا اورکہا کہ جاں بحق کارکنوں کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔



ایم کیو ایم سانگھڑ کے زونل انچارج محمد عارف شیخ نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹنڈوالہیار زون کے زونل انچارج سید محمد علی شاہ و اراکین زونل کمیٹی نے ایکسپریس نیوز کی وین پرحملے اور کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوتوں کو بے نقاب کرنے میں صحافی برادری کا کردار لائق تحسین ہے۔ اپنی جان کی قربانی دے کر بھی حق گوئی کا علم بلند رکھنے والے بے باک صحافی پوری قوم کے اصل ہیرو ہیں۔ دریں اثنا ثاقب احمد خانزادہ، اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم، ارسلان خانزادہ، مرزا ارشد بیگ، محمد اکرم، نوید قائم خانی، عبدالرحمان ایڈوکیٹ اور خوشی محمد مغل نے صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے ٹنڈو الہ یار پریس کلب کا دورہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں