ڈالر کے نرخ 2 ماہ بعد دوبارہ 155 روپے سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے ڈالر کی نسبت روپے کو کمزور کردیا


Ehtisham Mufti June 07, 2021
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے ڈالر کی نسبت روپے کو کمزور کردیا ۔ فوٹو : فائل

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2 ماہ بعد دوبارہ 155 روپے سے تجاوز کرگئے۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور ہوگیا جس سے پیر کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 2 ماہ بعد دوبارہ 155 روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 155.74روپے کی سطح تک پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 70پیسے کے اضافے سے 155.31روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے کے اضافے سے 155.50روپے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد معیشت کے بیشتر شعبے دوبارہ متحرک ہونے سے درآمدی سرگرمیوں میں تیزی، اجناس سمیت دیگر خام مال کے لیے نئے لیٹر آف کریڈٹس کھلوانے کے حجم میں اضافے سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے جب کہ خام تیل، ایل این جی اور کوئلے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے درآمدی بل پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے اور یہی عوامل زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کو تنزلی سے دوچار کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں