گھوٹکی ٹرین حادثہ ریلوے پٹری یا ٹریک کی ویلڈنگ ٹوٹنے سے پیش آیا ابتدائی رپورٹ

سینیئر عملے کی رپورٹس وزیر ریلوے کو بھجوادی گئی ہیں۔


Bilal Ghori June 08, 2021
سینیئر عملے کی رپورٹس وزیر ریلوے کو بھجوادی گئی ہیں۔

محکمہ ریلوے کے سینئر عملے نے رتی ریلوے اسٹیشن پر دو ٹرینوں کے حادثے کی ابتدائی رپورٹس مکمل کرلی ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پرماننٹ ورکس انسپکٹر، ایڈ ٹی ایکس آر و دیگر عملے نے اپنی اپنی رپورٹ مرتب کر لی۔ انسپکشن ٹیم عملے ایک رکن کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریک کی ویلڈنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔


یہ بھی پڑھیں: گھوٹکی کے قریب 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم سے 55 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی


دوسری انسپکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ حادثہ ریلوے پٹری ٹوٹنے سے ہوا۔ سینیئر عملے کی رپورٹس وزیر ریلوے کو بھجوادی گئی ہیں۔ حتمی فیصلے اور باقاعدہ انکوائری کےلئے ریلوے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر کو ارسال کردی گئی ہے۔

گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر دونوں ماتحت سینیئر عملے کی رپورٹس کا بغور جائزہ لیں گے اور اپنی انسپکشن رپورٹ مکمل کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں