خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاترمیں داخلہ ممنوع قرار

ملازمین کوکورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کولازمی کروانے کے لئے باضابطہ 30 جون سے 15 جولائی تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے


شاہدہ پروین June 09, 2021
اس کے لئے ہر محکمے کو ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس تک تمام ملازمین کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروائی جائے

NEW DELHI: خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاترمیں داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کا دفاترمیں داخلہ ممنوع قراردے دیا گیا۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے 32 سرکاری محکموں کے انتظامی سربراہان کو باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو لازمی کروانے کے لئے باضابطہ 30 جون سے 15 جولائی تک کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

اس اعلامیے میں ایڈمنسٹریشن سمیت فنانس و دیگر محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری گائیڈ لائنز کے تحت تمام سرکاری محکموں کے متعلقہ اعلی افسران کو لازم ہے کہ وہ اپنے محکمے کے ماتحت ملازمین کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

اس کے لئے ہر محکمے کو ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس تک تمام ملازمین کی لازمی کورونا ویکسینیشن کروائی جائے جبکہ سیکٹریز صاحبان اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ جو سرکاری ملازمین کورونا ویکسینیشن نہیں کروارہے وہ محکمے یا دفتر میں داخل نہ ہوسکیں۔اس سلسلے میں محکموں کے متعلقہ فوکل پرسنز کو کورونا ویکسینیشن سنٹرز کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کردی گئی ہیں۔اعلامیہ کے مطابق 21 محکموں کو 30 جون اور 11 محکموں کو 15 جولائی تک ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں