ڈاکٹر رضا باقر اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کے چیئرمین مقرر

تقرری کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 9جون 2021ء کو منعقدہ 19 ویں اجلاس میں دی۔


Business Reporter June 12, 2021
تقرری کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 9جون 2021ء کو منعقدہ 19 ویں اجلاس میں دی۔ فوٹو: فائل

اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی نے ڈاکٹر رضا باقر کو 2022 کیلیے چیئرمین مقرر کردیا۔

گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو سال 2022ء کے لیے اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کی جنرل اسمبلی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کے تقرر کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 9 جون 2021ء کو منعقدہ 19 ویں اجلاس میں دی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بیسویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقرر پر آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس باوقار فورم کی سربراہی کرنے کے سلسلے میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں