پی آئی اے کے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد کمی

لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔


Bilal Ghori June 13, 2021
لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے حکام نے اندورن ملک کرایوں میں40فیصد تک کمی کردی۔

پی آئی اے حکام نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے، پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کرتے ہوئے خصوصی کرایہ متعارف کرواگیا ہے۔

اس حوالے سے لاہوراور کراچی،اسلام آباد اور کراچی،لاہور اور پشاور اور کراچی اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک مسافروں کو خاطرخواہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں