ایکسپریس نیوز کے 3 کارکنان کے قتل کیخلاف مظاہرے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

حکومت سے صحافیوں کو تحفظ دینے اورایکسپریس نیوز کی وین پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ


Nama Nigaran/Numainda Express January 20, 2014
حکومت سے صحافیوں کو تحفظ دینے اورایکسپریس نیوز کی وین پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کی گاڑی پر حملے میں 3کارکنوں کی شہادت پر مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں کی مذمت۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ حیدرآباد سٹی کے صدر کلیم شیخ، انفارمیشن سیکریٹری اقبال رحمانی، جنرل سیکریٹری تنویر ملک، عدنان اور نذر پڑھیار و دیگر نے ایکسپریس نیوز کی وین پر دھشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے نہایت ظالمانہ حرکت قرار دیا۔ سیہون کے صحافیوں نے پریس کلب کے صدر کے کے بڑلے، نظر پنہور، عبدالستار ملاح، امیر بخش ببر، قاصر کنبھر کی رہنمائی میں مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، بھان سعید آباد کے صحافیوں نے ذوالفقار مینگل، اکرم میمن، آدم مینگل اور صفر خشک کی رہنمائی میں پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا، اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ کو سچ بولنے کی سزا مل رہی ہے۔

 photo 1_zpse8184644.jpg

جام صاحب میں صحافیوں عبدالرئوف سموں، شکیل انجم، رجب علی سومرو، بشر احمد شر، محمد ہاشم شر، نیاز علی لانڈر، سید شاہد محمد شاہ و دیگر نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کریںجبکہ انجمن تاجران کے رہنمائوں غلام رسول ملک، محمد ندیم ملک و دیگر نے بھی ایکسپریس نیوز ٹیم پر حملے اور کارکنان کی شہادت کی شدید مذمت کی۔گھارو میں ایکسپریس نیوز کے 3 ملازمین کے قتل کے خلاف پریس کلب اور سندھ صحافی سنگت کی جانب سے امر لال ٹکیانی، غلام قادر پنہور، مہیش کمار، مراد خاصخیلی و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایکسپریس کے نمائندوں اور صحافی شان ڈھر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچاتے ہوئے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

تلہار کے سیاسی اور سماجی رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی ایکسپرین نیوز کے 3کارکنوں کی شہادت پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ پی پی رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی میر اللہ بخش خان ٹالپر نے حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا جبکہ پی پی کے نیاز احمد لاشاری، ن لیگ کے زاہد حسین خواجہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے راجا تھیبو، سندھ آبادگار بورڈ کے اسلم حسین خواجہ، سندھ قومی محاذ کے وحید سومرو، محمد شریف ملاح، سنی تحریک کے حافظ عبدالقدوس، محمد حسین گوپانگ، یعقوب کھوسہ اور دیگر نے بھی ایکسپریس نیوز کے 3 کارکنوں کی شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں