افرادی قوت کی برآمد پاکستان ایشیا میں پہلے نمبر پر آ گیا

2018 میں 3 لاکھ 82ہزار ،ڈھائی سال میں 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانی بیرون ملک گئے۔


وقاص احمد June 15, 2021
عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کیلیے کوشاں ہیں، زلفی بخاری۔ فوٹو: فائل

BERLIN: افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان نے بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان افرادی قوت برآمد کرنیوالے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبرپر آگیا۔ ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کیلیے بیرون ملک بھیجا گیا، 5لاکھ70ہزار پاکستانی سعودی عرب ،4لاکھ74ہزارمتحدہ عرب امارات گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2لاکھ 25ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں