وزیراعظم اورمشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی منظوری دیدی

حکومت نے پہلے ہی طے کرلیا تھاکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے چھٹی مردم شماری کرائی جائے گی، باخبر ذرائع


آن لائن January 20, 2014
حکومت نے پہلے ہی طے کرلیا تھاکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے چھٹی مردم شماری کرائی جائے گی، باخبر ذرائع ۔ فوٹو فائل

وزیراعظم اورمشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں چھٹی مردم شماری کی منظوری دیدی ہے اوریہ معاملہ کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے بعدجلد پارلیمنٹ میںحتمی منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

باخبر ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ حکومت نے پہلے ہی طے کرلیا تھاکہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے چھٹی مردم شماری کرائی جائے گی جس کے بعدہی بلدیاتی انتخابات کرائے جائیںگے۔ یہی وجہ سے کہ پنجاب اورسندھ کی حکومتوں نے مسلسل بلدیاتی انتخابات سے گریزکی پالیسی کواپنائے رکھا۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ملک میں چھٹی مردم شماری کرانے کے لیے وزیراعظم نوازشریف اورمشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ اورپارلیمنٹ سے منظوری لینا باقی ہے۔ اس ضمن میںجب آن لائن نے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب سے رابطہ کیاتو انھوںنے بھی اس امرکی تصدیق کی کہ مشترکہ مفادات کونسل کے قبل ازیںہونے والے اجلاس میںمردم شماری کرانے پراتفاق کرلیا گیاتھا تاہم حکومت نے مالیاتی صورتحال کے باعث اس معاملے کواب تک اوپن نہیں کیا تھا۔ انھوں نے امیدظاہر کی کہ آئندہ کابینہ کے اجلاس میںمنظوری کے بعدیہ معاملہ پارلیمنٹ میںپیش کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں