بنوں حملہ اور مذاکرات کی پیشکش حکومت کیلیے کڑا امتحان

مرکزی حکومت پر اس وقت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات یا کارروائی کے حوالے سے شدید دبائو ہے


Shahid Hameed January 20, 2014
مرکزی حکومت پر اس وقت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات یا کارروائی کے حوالے سے شدید دبائو ہے

بنوں میں فوجی قافلے پر حملے کے ساتھ ہی طالبان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے باعث مرکزی حکومت امن مذاکرات یا کارروائی کی راہ اپنانے کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر تذبذب کا شکار ہوسکتی ہے۔

مرکز کو ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑھتے ہوئے دبائو کے باعث مذاکرات یا آپریشن میں سے کسی ایک آپشن کو جلد اختیار کرنا ہوگا بصورت دیگر سیاسی دبائو مسلسل بڑھتا رہے گا۔ مرکزی حکومت پر اس وقت ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات یا کارروائی کے حوالے سے شدید دبائو ہے۔ اتوار کو بنوں چھائونی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران 20 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت سے صورتحال ایک مرتبہ پھر فوری طور پر کارروائی کی متقاضی ہوگئی ہے تاہم ساتھ ہی طالبان کی جانب سے حکومت کو مذاکرات کی پیشکش نے صورتحال کو پھر کنفیوژن کا شکارکردیا ہے اور حکومت کے لیے ان حالات میں کارروائی یا مذاکرات کی راہ اپنانے میں سے کسی ایک آپشن کو اختیار کرنا مشکل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں