انٹر امتحان دینے والوں کو ECAT انجینئرنگ امتحانات کی اجازت

انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


Zaigham Naqvi June 17, 2021
انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیئٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ اور انجینئرنگ کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کیلیے اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستان کے تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیئٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سب کو ای کیٹ اور انجینئرنگ کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس میں پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ کورونا کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات موخر ہونے کے سبب انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں