ٹیکسٹائل برآمدات میں جولائی تادسمبر836 فیصد اضافہ

6.9ارب ڈالررہی،روئی،سوتی کپڑے،نٹ ویئر،بیڈویئراورریڈی گارمنٹس کی برآمدبڑھی


Business Desk January 21, 2014
کاٹن یارن،ٹاولز، خیموں اور کاٹن کارڈڈ کی ایکسپورٹ میں کمی ہوئی،پاکستان بیوروشماریات ۔ فوٹو: فائل

SUKKUR: پاکستان سے ٹیکسٹائل گروپ کی ایکسپورٹ میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران 8.36 فیصد اضافہ ہوا،اس دوران 6 ارب 94 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار ڈالر مالیت کی مختلف ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کی گئیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات کی مالیت 6 ارب 40 کروڑ 88 لاکھ 82 ہزار ڈالر رہی تھی۔

پاکستان بیوروشماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر2013 تک خام روئی کی برآمد77.6 فیصد کے اضافے سے 13کروڑ 88لاکھ 67 ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی برآمد 6 فیصد بڑھ کر 1 ارب 40 کروڑ 60 لاکھ 58 ہزار ڈالر،نٹ ویئر5.35 فیصد کے اضافے سے 1 ارب 12 کروڑ، بیڈ ویئر 21.7 فیصد اضافے سے 1ارب 6 کروڑ 82 لاکھ، آرٹ سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل 25 فیصدبڑھ کر 20کروڑ35لاکھ77 ہزار ڈالر۔



ریڈی گارمنٹس 7.9 فیصد اضافے سے 93 کروڑ62 لاکھ اور میڈاپ آرٹیکلز کی برآمدات 18 فیصد کے اضافے سے 33 کروڑ 75 لاکھ 79 ہزار ڈالر رہی تاہم کاٹن یارن کی برآمدات 3.1فیصد گھٹ کر1ارب 7 کروڑ 24 لاکھ ڈالر اورٹاولز کی 3.93 فیصد کی کمی سے 36 کروڑ 30 لاکھ 24 ہزار ڈالر تک محدود رہی، خیموں اور کاٹن کارڈ ڈکی ایکسپورٹ میں بھی کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں