پنجاب وزرا افسروں کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی

گھروں اور دفاتر کی تزئین و آرائش بھی نہیں ہو گی،جنوبی پنجاب کو استثنیٰ


Khalid Rasheed June 20, 2021
گھروں اور دفاتر کی تزئین و آرائش بھی نہیں ہو گی،جنوبی پنجاب کو استثنیٰ۔ (فوٹو، فائل)

پنجاب حکومت نے آئندہ سال کیلیے کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی جس کے تحت وزیروں کے گھروں اور افسروں کے دفاتر کی تزئین وآرائش پرپابندی ہو گئی۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکاری اخراجات کو کم کیا جائے گا، وزرا اور افسروں کے بیرون ملک علاج معالجے پر پابندی ہو گی، وزرا اور افسران کے سرکاری خزانے سے دورے بھی کفایت شعاری پالیسی کا حصہ رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق پالیسی کے روشنی میں سرکاری دفاتر کی تزین وآرائش، ایئر کنڈیشنر اور جنریٹر کی خریداری پر بھی پابندی ہو گی، نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری کے لیے اسٹیرٹی کمیٹی سے رجوع کرنا ہوگا،اس پالیسی کا اطلاق یکم جولائی سے سینٹرل پنجاب میں ہوگا، جنوبی پنجاب کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں