سانگھڑمعذورین کا 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمدکا مطالبہ

حکومت او جی ڈی سی ایل میں مقامی معذوروں کو نوکریاں دے،مقررین کا مظاہرے سے خطاب


Nama Nigar January 21, 2014
حکومت او جی ڈی سی ایل میں مقامی معذوروں کو نوکریاں دے،مقررین کا مظاہرے سے خطاب.فوٹو:ایکسپریس/فائل

او جی ڈی سی ایل سانگھڑ میں معذوروں کو 2 فیصد کوٹے کے تحت نوکریاں فراہم کی جائیں۔

ضلع سانگھڑ کے معذوروں کا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ حکومت 2 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کرائے۔



یونائیٹڈ ڈس ایبل فورم پاکستان کے زیراہتمام او جی ڈی سی ایل سانگھڑ آفس شہداد پور روڈ پر ضلع سانگھڑ کے سنجھورو، جام نواز علی، شہداد پور، کھپرو، سانگھڑ ودیگر شہروں کے معذورغلام سرور بھٹی، غلام عباس خاصخیلی، عبدالوحید، محمد مبین گلاب خان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معذور افراد کی 2 فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے۔انھوں نے کہا کہ معذور بھی معاشرے کا حصہ ہیں انھیں بھی بہتر روزگار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔