فاٹا اصلاحات10 سیاسی جماعتوں نے 11 نکاتی پیکج تیار کرلیا

جامع مالیاتی پیکیج کا اعلان،ریگولیشنز کا مکمل خاتمہ اوردیگرمطالبات کیے گئے


Shahid Hameed January 21, 2014
جامع مالیاتی پیکیج کا اعلان،ریگولیشنز کا مکمل خاتمہ اوردیگرمطالبات کیے گئے. فوٹو فائل

قبائلی علاقہ جات میں اصلاحات کے دوسرے مرحلے میں قیام امن کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے ،ایکشن ان ایڈ سول پاورز ریگولیشن کے مکمل طور پرخاتمہ اورفاٹا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پراتفاق کیاگیا ہے۔

تاہم ایف سی آر اور پولیٹیکل ایجنٹ کے نظام کوختم کرنے اور اعلیٰ عدالتوں کی عملداری کوفاٹا تک وسعت دینے پراتفاق نہیں کیا گیا جس کے باعث مذکورہ معاملات کے حوالے سے دوسرے اصلاحاتی مرحلے میں بھی کسی قسم کی پیش رفت ہونے کاکوئی امکان نہیں،ملک کی 10 مختلف سیاسی جماعتوں کے ورکنگ گروپ کے ذریعے قبائلی علاقہ جات میں اصلاحات کے دوسرے مرحلہ کے لیے جاری کام کے دوران ان سیاسی جماعتوں کے نمائندئوں نے11 نکات پراتفاق کیا ہے ۔



جن میں قبائلی علاقہ جات میں قیام امن کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کرنا،ایکشن ان ایڈ سول پاورز ریگولیشنزکا مکمل طور پرخاتمہ کرنا،فاٹا میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد،آئین کے آرٹیکل 246 اور247 میں ترامیم کرتے ہوئے قبائلی علاقوں میں مقیم افرادکو بنیادی انسانی حقوق دینا،فاٹا کیلیے جامع مالیاتی پیکیج کا اعلان شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں