HYDERABAD:
سیب کو صحت کا خزانہ کہا جاتا ہے، لیکن ناشپاتی ایک ایسا پھل ہے، جو غذائی افادیت میں کسی طور سیب سے کم نہیں، ناشپاتی اہم اینٹی آکسیڈینٹس اور صحت بخش فائبر سے بھرپور پھل ہے۔
چکنائی اورکولیسٹرول سے پاک غذائیت سے بھرپور ایک ناشپاتی روزانہ کھانے سے بہت سی جان لیوا بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
1۔ دل اور شریانوں کے لیے بہترین غذا
ناشپاتی میں موجود کم چکنائی اور فائبر کی بھاری مقدار کی بدولت آپ روزانہ ایک ناشپاتی کھا کربلند فشارِ خون( بلڈ پریشر) اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھ سکتےہیں۔
2۔ ذیابطیس کے خطرات کو کم کریں
ناشپاتی میں بڑھتی ہوئی انسولین کے خلاف مزاحمت کی اہلیت پائی جاتی ہے، جو آپ کے جسم کو شکر اور انسولین کو خون میں جذب کرنے کی صلاحیت بڑھا دیتے ہیں۔ فائبر کے علاوہ ناشپاتی میں فلیوینول اور اینتھی سڈ بھی پائے جائے جاتے ہیں۔ یہ تینوں مل کر خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھتے ہیں، جس سے ذیابطیس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
3۔ معدافتی نظام کو مظبوط بنائیں
ناشپاتی وٹامن سی، وٹامن کے اور تانبے جیسے اینٹی آکسی ڈینٹ سے لبریز ہوتی ہے۔ یہ انٹی آکسیڈینٹ مدافعتی نظام کو اچھی طرح کام کرنے میں مدددے کر آپ کے جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
4۔ آنتوں کے لیے بہترین
ایک اوسط سائز کی ناشپاتی میں ہماری روزمرہ کی ضروریات کے لیے درکار فائبر کی 20 فیصد مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ فائبر ہمارے نظام انہظام کے لیے بہت ہوتا ہے۔ فائبر آنتوں میں پائے جانے والے اچھے بیکٹریا کو غذا فراہم کرتے ہوئے آپ کی آنتوں کے اندرونی نظام کی صفائی بھی کرتے ہیں۔ دائمی قبض کے مریضوں کے لیے ناشپاتی ایک بہترین تیر بہدف نسخہ ہے۔ کیوں کہ اس سے قبض کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
5۔ جلدکی نشوونما
داغ دھبوں سے پاک چمکتا ہوا چہرہ ہر کسی خواہش ہوتی ہے۔ اور آپ کو اس کے لیے کسی بیوٹی کریم یا ماسک کی ضرورت نہیں، صرف زیادہ سے زیادہ ناشپاتی کھائیں۔ ناشپاتی میں موجود فائبر اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے خون میں شکر کی سطح بہت زیادہ کم زیادہ نہیں ہوتی اور آپ کی جلد میں موجود کولاجن متاثر نہیں ہوتا۔ صرف یہی نہیں بلکہ ناشپاتی جھائیوں کے خلاف جنگ میں بھی مدد دیتی ہے۔
وٹامن سی، وٹامن کے اور تانبے جیسے اینٹی آکسیڈینٹ سے آپ کی جلد بھی صحت مند ہوتی ہے۔ ایک ناشپاتی روزانہ کھائیں اور اپنی جلد کو نرم ملائم ، صحت مند اور چمک دار بنائیں۔
نوٹ: اس مضمون میں معلومات صرف مفاد عامہ کےتحت شائع کی گئی ہیں۔ کسی بھی طبی مشاورت کےلیے ہمیشہ اپنے معالج سے رجوع کیجیے۔