خیبرپختونخوا کی جیلوں میں 669 قیدیوں کو مختلف تکنیکی ہنر سکھائے گئے

386 قیدیوں نے میٹرک، 286 نے انٹر، 158 نے بی اے اور 44 نے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کی


وصال یوسفزئی June 28, 2021
386 قیدیوں نے میٹرک، 286 نے انٹر، 158 نے بی اے اور 44 نے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کی

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ جیلوں میں موجود 669 قیدیوں کو مختلف تکنیکی ہنر سکھائے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں جیلوں میں نہ صرف قیدیوں کو مختلف ہنر سکھائے جاتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو تعلیم بھی دی جاتی ہیں۔

محکمہ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے جیلوں میں دو سالوں کے دوران 1 ہزار 33 قیدیوں نے مختلف زبانوں کے سرٹفیکیٹ، 784 نے تعلیمی سند، 574 نے ناظرہ قرآن جب کہ 8 قیدیوں نے حفظ قرآن کیا، اسی طرح 669 قیدیوں نے تکنیکی کورسسز کرتے ہوئے الیکٹریشن اور سلائی سمیت کمپیوٹر میں مہارت حاصل کی۔

محکمہ داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران خیبر پختونخوا کے جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں میں سے 386 قیدیوں نے میٹرک، 286 قیدیوں نے انٹر، 158 نے بی اے ، بی ایس سی، 44 نے ماسٹر جب کہ ایک ہزار 33 قیدیوں نے مختلف زبانوں کو سیکھنے کے کورسسز مکمل کیے جب کہ 577 قیدیوں نے ناظرہ قرآن، 93 نے ترجمہ جبکہ 8 قیدیوں نے قرآن حفظ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آباد، مانسہرہ اور سب جیل بٹگرام میں مجموعی طور پر 75 قیدیوں کو تعلیم بالغان دی گئی ، دو سالوں میں صوبے کے 5 سنٹرل جیلوں میں بنائی گئی لائبریری کے لیے 20 لاکھ , 45 ہزار روپے سے 6 ہزار 465 کتب خریداری کی گئی.

رپورٹ کے مطابق سینٹرل جیل ہری پور میں 42 قیدیوں کو الیکٹریکل، 65 کو سلائی، 68 کو کمپیوٹر، 50 کو لکڑی کا کام، جب کہ 9 کو پلمبر کا کام سکھایا گیا، اسی طرح سنٹرل جیل بنوں میں 120 قیدیوں کو الیکٹریکل، 150 کو سلائی جب کہ 60 کو کمپیوٹر، سنٹرل جیل مردان میں 20 الیکٹریکل اور 20 سلائی ، سنٹرل جیل پشاور میں 60 قیدیوں کو موبائل کی مرمت کا کام سکھایا گیا۔ 669 قیدیوں کو تکنیکی کورسسز مکمل کرائے گئے جب کہ 476 قیدیوں کو کورسسز ابھی بھی جاری ہیں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں