خسارے کا شکار ریلوے کے 63 افسران کو لاکھوں روپے کے کیش ایوارڈ جاری

ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ماتحت عملہ کو بھی اس بہتی گنگا میں نہلایا گیا۔


Bilal Ghori July 01, 2021
ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ماتحت عملہ کو بھی اس بہتی گنگا میں نہلایا گیا۔

ریلوے حکام نے 63 من پسند افسران کو کیش ایوارڈ کی مد میں لاکھوں روپے دیدیے۔

ان افسران میں چھٹی پر گیا ایک آفیسر اور پانچ روز قبل پرسنل برانچ میں تعینات آفیسر بھی شامل ہے۔ ہیڈ کوارٹر میں اعلی افسران کے ماتحت عملہ کو بھی اس بہتی گنگا میں نہلایا گیا۔

دوسری طرف ٹرین آپریشن سے منسلک گینگ مینوں، سگنل اسٹاف، الیکٹریکل اور پولیس اہلکاروں کو کئی ماہ سے ٹی اے ہی نہیں مل سکا ہے۔ من پسند افسران کو کیش ایوارڈ دینے سے دیگر افسران و ملازمین میں بد دلی پیدا ہوگئی۔

ایک طرف محکمہ کو اربوں روپے کا خسارہ ہے اور پنشنرز و ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کےلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ریلوے کی مالی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ وہیں ریلوے بیوروکریسی نے اپنے من پسند افسران کو لاکھوں روپے کیش ایوارڈ کی صورت میں دیدیے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جن افسران و دیگر کو کیش ایوارڈ دیا گیا ہے وہ ان کے کام کے مطابق دیا گیا ہے ۔ البتہ ملازمین کے ٹی اے کی رقم بھی انہیں جلد جاری کردی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔