ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی سنچریندا ڈارپہلی پاکستانی بولر بن گئیں

ندا ڈار پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان


Sports Reporter July 02, 2021
ندا ڈار پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان ۔ فوٹو: فائل

LONDON: ندا ڈار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی بولر بن گئیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں ڈینڈرا ڈوٹن ندار ڈار کا 100واں شکار بنیں، انہوں نے یہ سنگ میل عبور کرنے والی پانچویں ویمن کرکٹر ہیں۔

یاد رہے کہ ابھی مرد بولرز میں سے کسی نے 100وکٹیں نہیں اڑائیں، شاہد آفریدی 97 شکار کر چکے ہیں۔



پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ندا ڈار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو یہ کامیابی مسلسل لگن اور محنت کے نتیجہ میں حاصل ہوئی، وہ پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے رول ماڈل بن چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں