مالی سال 212020 میں گردشی قرضوں کی مالیت میں 177 ارب روپے کا اضافہ

موجودہ حکومت کے تین سال میں گردشی قرضوں کی مالیت میں 1179 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ذرائع وزارت خزانہ


ویب ڈیسک July 02, 2021
موجودہ حکومت کے تین سال میں گردشی قرضوں کی مالیت میں 1179 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، وزارت خزانہ ذرائع۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: مالی سال 21-2020 کے دوران گردشی قرضوں کی مالیت میں 177 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 کے دوران گردشی قرضوں کی مالیت میں 177 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جب کہ موجودہ حکومت کے تین سال میں گردشی قرضوں کی مالیت میں 1179 ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ذرائع کے بتائے گئے اعداد وشمار کے مطابق گردشی قرضوں کی مالیت 30 جون 2021 کو 2327 ارب روپے کی سطح پر آگئی ہے، جب کہ 30 جون 2020 کو گردشی قرضوں کی مالیت 2150 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی، 30 جون 2019 کو گردشی قرضوں کی مالیت 1612 ارب روپے تھی، 30 جون 2018 کو گردشی قرضوں کی مالیت 1148 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔