گلوکاری کا جنون ہے صوفیانہ کلام سے شہرت ملی صنم ماروی

موسیقی کے اساتذہ نے نئے آنے والوں کے لیے تربیت کے لیے کوئی اہم کام نہیں کیا


Cultural Reporter January 23, 2014
جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اس میں ڈوب جاتی ہوں۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ صنم ماروی نے کہا مجھے صوفیانہ کلام اور بزرگوں کے طفیل شہرت ملی اور میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اس میں ڈوب جاتی ہوں۔

یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویوکے دوران کہی۔ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کو عزت اور شہرت اسی وقت ملتی ہے جب وہ اپنے کام سے سنجیدہ ہو اور محنت اور لگن کے جذبہ سے کام کرتا ہے، گلوکاری میں جنون کی حد تک میرا شوق ہے جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ،دنیا میں میرے انداز کو پسند کیا گیا سراہا گیا اور یہی میری شناخت بنی۔

 photo 4_zps84779ec1.jpg

پاکستان کی موسیقی اور اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکاروں نے موسیقی کو عزت اور وقار دیا، بھارت میں بھی ہماری موسیقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،آج موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے وہ کام نہیں ہوریا جس کی ضرورت ہے،اساتذہ نے نئے آنے والوں کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکے۔ انھوں نے کہا ماضی کی طرح موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بھی روشن ہے ضرورت اس بات کی ہے باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انھیں آنے کا موقع دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں