پانی کا بحران صنعتکاروں کا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے ایکسپورٹ ٹارگٹ بڑھانے میں پانی مافیا آڑے آ گئی، ایس ایم منیر


Ehtisham Mufti July 10, 2021
وزیر اعظم کے ایکسپورٹ ٹارگٹ بڑھانے میں پانی مافیا آڑے آ گئی، ایس ایم منیر۔ فوٹو: فائل

کراچی میں پانی مافیا جیت گیا صنعتکار ہار گئے لہٰذا پانی کے بحران کی وجہ سے متعدد صنعت کاروں کے ساتھ معروف تاجر لیڈر ایس ایم منیر نے بھی اپنی لیدر ایکسپورٹ انڈسٹری بند کر دی۔

جمعہ کے روز کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے اعزاز میں دیے گئے برنچ میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ایس ایم منیر نے بتایا کہ انھیں اپنی لیدر فیکٹری کی پیداواری سرگرمیوں کو جاری رکھنے کیلیے صرف پانی کی خریداری پر سالانہ 20 کروڑ سے 25کروڑ روپے خرچ کرنے پڑتے تھے، اتنامہنگا پانی خریدکر مصنوعات تیار کرکے انھیں برآمد کرنا ممکن نہ تھا، پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے برآمدکنندہ صنعت کاروں نے اب اس شہر میں اپنا کاروبار بندکرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

برآمدکنندگان کاکہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کی وجہ سے وہ اب کراچی سے انڈسٹری پنجاب منتقل کررہے ہیں، ایس ایم منیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے ایکسپورٹ بڑھانے کے ٹارگٹ کے آگے کراچی کی پانی مافیا آگئی۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت دس سے پندرہ مزید کارخانے کراچی سے منتقل ہورہے ہیں، کارخانے بند ہونے سے نہ صرف ایکسپورٹ متاثر ہوگئی بلکہ بیروز گاری بڑھے گی، انھوں نے بتایا کہ کراچی میں پانی لائنوں میں نہیں آتا لیکن واٹر ٹینکرزمیں دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں