خیبرپختونخوا کے 4 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا

صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے والے 20 سینیئر ڈاکٹرز کے بھی تبادلے


شاہدہ پروین July 10, 2021
تبدیل کئے گئے میڈیکل افسران میں گریڈ 20 کے 3 اور گریڈ 19 کے گیارہ ڈاکٹرز شامل ہیں فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں چار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو ان کے عہدوں سے ہٹانے سمیت 20 سینیئر ڈاکٹرز کے تبادلوں و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے، تبدیل کئے جانے والوں میں مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 کے تین ،گریڈ 19 کے گیارہ، گریڈ 18 کے چار اور گریڈ 17 کے تین ڈاکٹرز شامل ہیں۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مینجمنٹ کیڈر گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر عبید الرحمان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایچ آر)ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ جنوبی ریجن کے معاملات چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔ گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ہارون خان کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن ) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز تعینات کیا گیا ہے وہ مالاکنڈ ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت بھی کریں گے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(پبلک ہیلتھ )ڈاکٹر اکرام اللہ کو پشاور ریجن کے امور چلانے میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت کی اضافی ذمہ داری حوالے کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 20 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ارشد عامر کو ڈی ایچ او دیر لوئر، گریڈ 19 ڈپٹی ڈی ایچ او بونیر ڈاکٹر محمد طارق کو ایم ایس کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ، گریڈ 19 میں ڈاکٹر نسرین اکبر ایم ایس میٹرنٹی ہسپتال پشاور کے اضافی چارج کو لے کر ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے۔ ایم ایس کنگ عبداللہ ڈاکٹر شہزاد علی کو ڈپٹی ڈی ایچ او مانسہرہ، گریڈ 19 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر رحیم خٹک کو ڈی ایچ او بونیر، گریڈ 19 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر جمال احمد کو ایم ایس بٹ خیلہ مالاکنڈ، گریڈ 19 میں ڈاکٹر سعید الرحمان کو ایم ایس بٹ خیلہ ہسپتال سے تبدیل کرکے پرنسپل پیرامیڈیکل انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سیدو شریف سوات، گریڈ 19 میں ڈاکٹر نیاز آفریدی کو ڈائریکٹر پرنسپل ہیلتھ سروسز اکیڈمی سے ایم ایس ڈی ایچ کیو لنڈی کوتل خیبر، گریڈ 18 میں ایم ایس لنڈی کوتل ڈاکٹر نیک داد کو ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ، گریڈ 18 میں ڈاکٹر سید ممتاز علی شاہ کو ایم ایس نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد گریڈ 19 کے ڈاکٹر شاہ فیصل کوتبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایم اینڈ ای )تعینات کیا گیا ہے ان کے پاس ڈی ایچ او ایبٹ آباد اضافی چارج بھی رہے گا جبکہ ہزارہ ریجن کے امور میں ڈی جی ہیلتھ کی معاونت بھی کریں گے، مینجمنٹ کیڈر کے گریڈ 19 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی ڈاکٹر کلیم اللہ کو ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے، پوسٹنگ کے منتظر گریڈ 19 کے ڈاکٹر باسط سلیم کو تبدیل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صوابی،گریڈ 17 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر ڈاکٹر طارق حیات کو ڈائریکٹریٹ ہیلتھ جنرل سروسز رپورٹ کرنے،گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ہیلتھ پروٹیکشن انیشیٹو پروگرام ڈاکٹر قاسم عباس کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خیبر،گریڈ 17 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان ڈاکٹر اکرام اللہ صافی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان کے صوابدیدی اختیارات کے تحت، گریڈ 17 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی پروگرام ضم اضلاع ڈاکٹر حفیظ اللہ کو اپنے سکیل و تنخواہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شمالی وزیرستان،گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان ڈاکٹر ذاکر حسین کو ڈائریکٹریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو رپورٹ کرنے اور گریڈ 18 میں پوسٹنگ کے منتظر ڈاکٹر ولی الرحمن کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان تعینات کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔