عمر اکمل نے گھر آنے والے پرستاروں کو حوالات کی سیر کروادی

مخالف پارٹی نے بھی عمر اکمل کے خلاف درخواست جمع کروا دی ہے


Abbas Raza July 10, 2021
مخالف پارٹی نے بھی عمر اکمل کے خلاف درخواست جمع کروا دی ہے

عمر اکمل نے آٹوگراف لینے کیلیے گھر آنے والے پرستاروں کو حوالات کی سیر کروادی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک برطانوی شہری سمیت 4 افراد کرکٹر کی رہائش گاہ پر آئے تو تکرار ہوگئی، عمر اکمل نے 15 پر کال کردی جس پر پولیس مداحوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی، معلوم ہوا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 میں مقیم عمر اکمل کے پڑوس کے ایک گھر میں برطانوی شہری مہمان تھا، کرکٹر کی رہائش قریب ہونے کا معلوم ہوا تو اس نے کہا کہ میں عمر اکمل کا پرستار اور آٹو گراف لینا چاہتا ہوں لہذا صبح 9بجے کے قریب عمر اکمل کی رہائش گاہ پر گئے تو تکرار ہوگئی۔

دوسری جانب مخالف پارٹی نے بھی عمر اکمل کے خلاف درخواست جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کے پڑوسی ابراہیم کے گھر آئے تھے، آٹو گراف اور سیلفی کیلیے کہا تو انہوں نے گالم گلوچ شروع کردی، عمر اکمل نے اپنے ملازمین کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں