عالی بگٹی سرکاری سردار ہم ڈیرہ بگٹی کے حقیقی وارث ہیں شاہ زین

براہمداغ بگٹی سے رابطہ نہیں، اپنے علاقوں میں جانے دیاجائے،ایکسپریس سے گفتگو۔


براہمداغ بگٹی سے رابطہ نہیں، اپنے علاقوں میں جانے دیاجائے،ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدرنوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ میرعالی بگٹی سرکاری سردار تھے ہم ڈیرہ بگٹی کے حقیقی وارث ہیں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹرعبد المالک ذاتیات پر اترآئے ہیںاگروہ ہزارہ برادری کے پاس جاسکتے ہیں تو بگٹی مہاجرین کے پاس چل کر کیوںنہیںآ سکتے کیا بگٹی مہاجرین پاکستان کے شہری نہیں ہیں، براہمداغ بگٹی سے ہمارا رابطہ نہیں وہ ملک سے باہر ہیں، وزیر اعظم میاں نواز شریف فوری مداخلت کر کے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کروائیں تاکہ کسی قسم کی خون ریزی نہ ہو۔گزشتہ روز ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کاکہنا تھا کہ ہم اپنے آبائی علاقے میں جا کرکون سا جرم کر رہے ہیں کہ ہمیں وہاں جانے سے روکا جا رہا ہے ڈیرہ بگٹی میں لاکھوں بگٹی عرصہ دراز سے رہ رہے ہیں اور وہاں ہمارے آبا و اجدا کی قبریں ہیں۔

 photo 9_zpsa37f3870.jpg

انھوں نے کہاکہ جب تک ہمیں ڈیرہ بگٹی نہیں جانے دیا جائیگا اس وقت تک ہم احتجاج جاری رکھیں گے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ براہمداغ بگٹی کافی عرصے سے ملک سے باہر بیٹھے ہیں اور ہمارا ان سے کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے جبکہ میر عالی بگٹی سرکاری سردار تھے انھیں کبھی بگٹی قبیلے کی حمایت حاصل نہیں رہی۔ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ان کے بھائی بہرام بگٹی نے کبھی کسی مفرورکو پناہ نہیں دی بلکہ ہم تو خود اپنے علاقے سے در بدر پھر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک ذاتیات پر اتر آئے ہیں اگر وہ مستونگ واقعے پر ہزارہ برادری کے پاس جا سکتے ہیں تو ہم سے اظہار ہمدردی کیلیے ہماری طرف کیوں نہیں آ سکتے انھیں کس نے روکاہوا ہے کیا ہم بلوچستان کے رہنے والے نہیں۔ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر بگٹی مہاجرین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی اپنے آبائی علاقوں میں منتقلی کے عمل کو یقینی بنائیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں