حکومتی ترجیح سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان

پاکستان خود ایک بہت بڑی مارکیٹ اور ہر قسم کی معدنیات سے مالامال ہے، جام کمال


ویب ڈیسک July 13, 2021
پاکستان خود ایک بہت بڑی مارکیٹ اور ہر قسم کی معدنیات سے مالامال ہے، جام کمال فوٹو: فائل

HYDERABAD: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ حکومت کی پہلی ترجیح سرمایہ کاروں کو سازگارماحول فراہم کرنا ہے۔

کوئٹہ میں جاری بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے سب سے پہلے سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کی تھی، جب سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو ہم ٹیکس کس پرلگائیں گے، باہر کے سرمایہ دار یہاں کے سرمایہ داروں سے ماحول کا پوچھتے ہیں، اگر یہاں کے سرمایہ کار ماحول کو بہتر محسوس کریں گے تو باہر سے بھی سرمایہ کار آئیں گے اور موجودہ حالات میں ہم چاہتے ہیں سرمایہ کاری ہو۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے کہ سرمایہ کاروں کو سازگارماحول فراہم کریں، باہر کا سرمایہ کار بارڈر کے حالت دیکھ کر مارکیٹس میں سرمایہ کاری کو تیار نہیں ہوگا لہذا موجودہ حکومت نے سرمایہ کاروں کو ماحول دیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ پہلی بار موجودہ حکومت نے سرمایہ کاری بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے، پاکستان خود ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے اور ہر قسم کی معدنیات سے مالامال ہے جب کہ وفاق کی جانب سے بلوچستان کے ساتھ تعاون بھی کیا جارہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں