مالیاتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھے گا امریکن بزنس کونسل

ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کے لیے دی جانے والی سفارشات پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


Business Reporter July 14, 2021
ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کے لیے دی جانے والی سفارشات پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فوٹو : فائل

امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) نے حکومت کی جانب سے ٹیکس گزاروں کی سہولت، کاروباری آسانیوں اور معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکن بزنس کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کو خوشی ہے کہ حکومت پاکستان نے وفاقی بجٹ 2021-22 کیلیے امریکن بزنس کونسل کی جانب سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں اضافہ کے لیے دی جانے والی سفارشات پر مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

امریکن بزنس کونسل پاکستان کے صدر آصف پیر کو ایف بی آر کی اناملی کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں