انگلینڈ کیخلاف غیرمعیاری پرفارمنس شاہین آفریدی کی حمایت میں عامر سامنے آگئے

تمہیں حوصلہ نہیں ہارنا پہلے کی طرح تم دوبارہ زبردست کم بیک کرو گے، عامر کا شاہین کو حوصلہ


Sports Desk July 14, 2021
شاہین اس وقت پاکستان کا بہترین بولر ہے، محمد عامر فوٹو: فائل

BIRMINGHAM: محمد عامر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر معیاری پرفارمنس پر ان کی حمایت میں سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر محمد عامر نے شاہین شاہ آفریدی کی حمایت میں کہا کہ شاہین بہت زبردست بولر ہے اور میرے نزیک وہ اس وقت پاکستان کا بہترین بولر بھی ہے۔

عامر نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں حوصلہ نہیں ہارنا، پہلے کی طرح تم دوبارہ زبردست کم بیک کرو گے۔ ان لوگوں کی باتوں پر توجہ نہ دو جو دل دکھانے کی بات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کی ہزیمت اٹھانی پڑی ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔