عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے پاکستان میں اضافہ

چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی


Business Reporter July 16, 2021
چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی (فوٹو : فائل)

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

مارکیٹ اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالرز کمی سے 1820 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تاہم اس کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے سے 1 لاکھ 9 ہزار700 اور 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافہ سے 94 ہزار 50 روپے رہی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں