وزیراعظم نواز شریف بھی سوشل میڈیا کی جعلسازی کاشکار

وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ہے، ترجمان وزیر اعظم آفس


فیاض ولانہ January 24, 2014
وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ہے، ترجمان وزیر اعظم آفس فوٹو: فائل

سوشل میڈیا کی جعل سازی کا وزیر اعظم نواز شریف بھی شکار ہوگئے ، سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر میاں نواز شریف کے نام سے ایک اکائونٹ موجود ہے جس کو فالو کرنیوالوں کی تعداد 12263 ہے جبکہ اکائونٹ کے مطابق میاں نواز شریف 210 افراد کو فالو کر رہے ہیں اور اب تک انھوں نے مجموعی طور پر 508 ٹویٹس کیے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس سے جمعرات کی رات وضاحت جاری کی گئی کہ 'وزیر اعظم نواز شریف کا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ نہیں ہے ۔ اس وضاحتی بیان کی ضرورت وزیر اعظم آفس کے عملے کو اس وقت پڑی جب جمعرات کی شام ایک ٹیلی ویژن چینل (ایکسپریس نیوز نہیں) نے وزیر اعظم نواز شریف کے ٹوئٹر اکائونٹ کے حوالے سے یہ خبر جاری کر دی کہ وزیر اعظم قوم کو اعتماد میں لینے کیلیے بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم کے نام سے بنائے گئے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنما ، صحافی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم شخصیات ہو چکی ہیں جو اس اکائونٹ کو وزیر اعظم کا اکائونٹ سمجھ کر فالو کر رہی ہیں حتیٰ کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف بھی اس جعلی اکائونٹ کو فالو کر رہی ہیں، مریم نواز شریف مجموعی طور پر 760 اکائونٹ ہولڈرز کو فالو کر رہی ہیں جبکہ انہیں دو لاکھ 75 ہزار 437 افراد فالو کر رہے ہیں، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تاحال وزیر اعظم نواز شریف کے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ کو بلاک یا بند کرنے کیلیے کوئی انتظام نہیں کیا، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے چیئرمین سید اسماعیل شاہ سے رابطہ کر کے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی مگر ان کے فون نمبر مسلسل بند پائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں