شام میں عسکریت پسند اور جہادی لڑائی بند کردیں ایمن ا لظواہری

القاعدہ کو جہادی گروپوں کے ساتھ برسر پیکارہوکردشمن کومضبوط ہونے کا موقع نہیں دینا چاہیے


آن لائن January 24, 2014
القاعدہ کو جہادی گروپوں کے ساتھ برسر پیکارہوکردشمن کومضبوط ہونے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ فوٹو: فائل

لاہور: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری نے القاعدہ کی شامی عسکریت پسندوں سے فوری طور پر لڑائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیٹ پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں ایمن الظواہری نے کہاکہ شام کا ہرآزاد شہری جہاں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ چاہتا ہے وہیں وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے جہادیوں اور عسکریت پسندوں کی لڑائی کا بھی خاتمہ چاہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ کو جہادی گروپوں کے ساتھ برسر پیکارہوکردشمن کومضبوط ہونے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ تمام جہادی گروپ ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں۔اس لیے ہمیں لڑائی فوری بندکردینی چاہیے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں