کوئٹہ میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث نجی کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

ملزم سید میر کو ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا گیا


APP July 19, 2021
ملزم سید میر کو ریمانڈپرنیب کے حوالے کردیا گیا ۔ فوٹو : فائل

نیب نے اربوں روپے کے فراڈ کیس میں نجی کمپنی کے ڈائریکٹر سید میر کو گرفتار کر لیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزموں نے بلوچستان اور سندھ میں اپنے دفاتر بنا کر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر اربوں روپے وصول کئے اور بعدازاں دفاتر بند کرکے روپوش ہوگئے۔

ملزم سید میر کو ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کیس کے 5ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ مرکزی ملزم کاشف قمر کی جلد ازجلد گرفتار ی کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں