کورونا وبا ڈاکٹروں و ملازمین کے ہیلتھ سیکریٹریٹ میں تبادلوں کیلیے آنے پر پابندی

ملازمین اپنی درخواستیں آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائیں، اعلامیہ


شاہدہ پروین July 20, 2021
ایمرجنسی کی صورت میں ہیلتھ سیکٹریٹ آنے کے لئے متعلقہ تحریری اجازت لینی لازمی ہوگی، اعلامیہ

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر تمام ڈاکٹروں سمیت دیگر صحت کے ملازمین پر صوبائی ہیلتھ سیکٹریٹ میں پوسٹنگ و ٹرانسفرز کے سلسلے میں آنے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے باضابطہ سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوئی ڈاکٹر، ہیلتھ کیئر ورکر اور ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کا سٹاف اپنی پوسٹنگ و ٹرانسفر کے لئے ہیلتھ سیکٹریٹ جانے کا مجاز نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پوسٹنگ و ٹرانسفرز اور چھٹی کی درخواستیں صرف آن لائن ای پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جائیں گی تاہم کسی انتہائی مجبوری کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر یا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے پیشگی تحریری اجازت لینی لازمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں