کورونا وبا آئی ایم ایف کی غریب ممالک کو رعایتی قرضے دینے کی منظوری

کم آمدن والے ممالک کی مدد کے لیے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، آئی ایم ایف


Business Reporter July 24, 2021
کم آمدن والے ممالک کی مدد کے لیے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، آئی ایم ایف (فوٹو : فائل)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے کوویڈ 19 سے متاثرہ غریب اور پسماندہ رکن ممالک کو رعایتی قرضے فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے ممالک کی مدد کے لیے زیرو شرح سود پر قرضے دیے جائیں گے، اس سپورٹ کا مقصد کورونا سے نمٹنا اور معاشی بحالی میں مدد دینا ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا ہے کہ اب ایمرجنسی فنڈز کے بجائے طویل مدتی قرضے دیے جائیں گے اور قرضوں کی عمومی حد سے 45 فیصد زیادہ قرضے دیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں